اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اور یوٹیوب کی انتظامیہ کے تعاون سے پاکستان میں یوٹیوب پرپابندی کے خاتمے کا امکان پیداہوگیاہے اوراگر گوگل کی انتظامیہ بعض شرائط کو پورا کردیتی ہے تو ایک مقامی سرچ انجن ’یوٹیوب ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے‘ کے ذریعے یوٹیوب تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔مقامی میڈیا کے مطابق وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں واضح کیا کہ حکومت گوگل انتظامیہ کو پاکستانیوں کی مذہبی حساسیت کے حوالے سے قائل کرنے میں کامیاب رہی اور مقامی سرچ انجن کے ذریعے کسی بھی توہین آمیز یا قابل ِ اعتراض مواد کو روکنا آسان ہوجائے گاتاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ گوگل کی انتظامیہ، حکومتِ پاکستان کی کچھ شرائط کو پورا کرنے کے بعد یہ اقدام اُٹھائے گی۔انوشہ رحمان نے کہاکہ اگر ویب سائٹ پر کوئی گستاخانہ مواد رکھنے یا اپ لوڈ ہوگاتواُس کا ذمہ دار فردواحد یعنی اپ لوڈر ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایک قانونی مسودے کو حتمی شکل دے رہا ہے جس کی وزارت سے منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔انوشہ رحمان نے واضح کیا کہ جب یوٹیوب مقامی ہوگئی تو قابلِ اعتراض مواد کو روکنا آسان ہوگا۔
گوگل اور یوٹیوب کے تعاون سے پاکستان میں یوٹیوب کھلنے کا امکان
Reviewed by Unknown
on
09:28
Rating:
No comments: